Powered by WordPress | Theme by mg12 | Valid XHTML 1.1 and CSS 3
  • ٹیگ ہی ٹیگ

    سب سے پہلے تو راشد کامران کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں ٹیگ کرکے ہمارے اس کھیل میں شامل ہونے کے عزم کو جِلا بخشی۔ اور پھر شگفتہ بہنا کا شکریہ کہ ایک بار پھر تحریک دلا کر خود رفوچکر ہوگئیں۔ اس سب تمہید کے بعد اب چلتے ہیں سوال و جواب کی جانب۔ کیونکہ یہ نہیں بتایا گیا کہ کس سوال کے کتنے نمبر ہیں سو نتائج میں دھاندلی کے واضح امکانات ہیں لیکن پھر بھی جیسے ہر سیاسی جماعت دھاندلی کے یقین کے باوجود انتخابات میں حصہ لیتی ہے اسی طرح ہم بھی ان کے نقش قدم پر ٹہلتے ہوئے ان سوالات کا جواب دئیے دیتے ہیں۔

    سوالات:

    1. آپ کا نام یا نک؟ اگر اصل نام شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔

    محمد خرم بشیر بھٹی

    2. آپ کے بلاگ کا ربط اور بلاگ کا نام یا عنوان؟ بلاگ کا عنوان رکھنے کی کوئی وجہ تسمیہ ہو تو وہ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

    بلاگ کا ربط تو یہی ہوا جہاں آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں۔ عنوان ہے “آؤ سنواریں پاکستان”۔ وجہ تسمیہ یہ کہ کوئی تین برس قبل یہ ڈومین رجسٹر کروائی تھی۔ ارادہ تھا کہ پاکستان کے معاشرتی، معاشی اور سیاسی موضوعات پر تبادلہ خیال کا ایک پلیٹ فارم بنایا جائے۔ تین برس بعد وہ پتھر تو بنا چومے چھوڑ دیا لیکن اتفاقاً بلاگ کی دُنیا سے شناسائی ہوئی تو سوچا کہ اس طریق پر بھی اپنی بات پہنچائی جاسکتی ہے۔ وگرنہ دل کا غبار تو نکالا ہی جاسکتا ہے۔

    3. آپ کا بلاگ کب شروع ہوا؟

    6 جولائی 2009 کو

    4. آپ اپنے گھر سے کون سے ایک ، دو یا زائد لوگوں کو بلاگنگ کا مشورہ دیں گے یا دے چکے ہیں؟ ربط پلیز

    میں اتنا احمق نہیں جتنا دکھتا ہوں۔ کچھ باتیں گھر کی چاردیواری کے اندر ہی رہیں تو بہتر ہے۔

    5. کوئی ایک ، تین یا پانچ یا زائد ایسے موضوعات جن پر لکھنے کی خواہش ہے مگر ابھی تک نہیں لکھ سکے یا آئندہ لکھنا چاہیں ؟

    ایسی تو کوئی بات نہیں۔ جس وقت جو دل میں سمائے لکھ ڈالتا ہوں سو الحمد للہ نہ کوئی حسرت ہے اور نہ کوئی آئندہ پروگرام۔ بس یہ خواہش ہے کہ جو بھی لکھوں کسی مقصد کے لئے لکھوں۔

    6. آپ کا بلاگ اب تک کس کی بدولت فعال یا زندہ ہے ؟ آپ خود یا کوئی دوسرا نام ؟ (مؤخرالذکر کی صورت میں نام بھی لکھ دیں۔ اگر ربط دیا جا سکتا ہے تو ربط بھی)

    بلاگ پڑھنے والے مہربانوں کی وجہ سے وگرنہ مجھ میں اتنی مستقل مزاجی نہیں۔

    7. اپنے موبائل سے کم از کم کوئی ایک ، تین یا پانچ اچھے ایس ایم ایس شیئر کریں

    موبائل سے ایس ایم ایس عموماً صرف ایک ہستی کرتی ہے۔ چند ایک ایس ایم ایس لکھے دیتا ہوں

    GE والے مائیکروویو ٹھیک کرنے آئے ہیں۔

    امل کے خاوند سے اس کا نمبر دوبارہ پوچھئے۔ پُرانانمبر پھر کام نہیں کررہا۔

    ایک جوتا اچھا مل رہا ہے۔ خرید لوں؟

    کدھر غائب ہیں؟

    وغیرہ وغیرہ

    8. آپ کی اردو زبان سے دلچسپی کس نام کے سبب سے ہے ؟ (استاد ؟ گھر کا کوئی فرد؟ یا کوئی دوسرا نام؟ یا کوئی الگ وجہ ؟)

    پہلی زبان ہے جو بولنا اور لکھنا پڑھنا شروع کی سو مافی الضمیر بیان کرنا آسان ہے۔ ویسے بھی جب مخاطب پاکستانی ہیں تو زبان بھی پاکستان کی ہی بولنا چاہئے۔

    9. کیا آپ اردو بلاگ دنیا روزانہ وزٹ کرتے ہیں اور مختلف بلاگز کسی ترتیب سے وزٹ کرتے ہیں یا جو بھی بلاگ سامنے آ جائے؟ اپنا بلاگنگ روٹ شیئر کریں ۔

    جن  احباب کے بلاگز کی آر ایس ایس دستیاب ہے انہیں تو ریڈر میں ڈال رکھا ہے۔ باقی اردو سیارہ قریباً روز ہی چکر لگا لیتا ہوں۔

    10. آپ کے بلاگ پر پہلے پانچ یا دس تبصرہ نگار کون سے تھے؟

    وارث بھائی، فہد بھائی، شگفتہ بہنا پہلے تبصرہ نگار تھے۔ پھر ڈفر، جعفر، اسماء بہنا، عنیقہ بہنا، افضل بھائی، عمر، عبداللہ بھائی، بی ٹی بھائی، اجمل انکل، راشد بھائی، یاسر بھائی، کامران بھائی، حجاب بہنا، ماوراء بہنا سب نے ہمت افزائی کی۔

    11. ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مختلف تحریروں پر ہونے والے تبصروں میں سے چند دلچسپ یا مفید تبصرے شیئر کیجیے۔ ربط دینا نہ بھولیں ۔

    یہ مشکل کام ہے مجھ تن آساں سے نہیں ہونے کا۔

    12. ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مخلتف تحریروں سے منتخب جملے جو آپ کو پسند آئے ہوں یا جنہیں آپ تعمیری اور مفید سمجھیں۔ (اگر تعداد معین کرنا چاہیں تو تین ، پانچ ، دس یا جتنے مرضی)

    چاند کا حسن اس کی تمام کرنوں سے مل کر بنتا ہے۔ الگ الگ کرنیں تو کوئی تاثر نہیں چھوڑ سکتیں سو جس نے جو لکھا کمال لکھا۔

    13. ہفتہ بلاگستان کے بعد اب ہم “یوم بلاگستان” منایا کریں گے آپ کے خیال میں “یوم بلاگستان” ہر ہفتہ میں ایک دن منایا جائے یا ہر ماہ میں ایک دن منایا جائے؟

    ہر ماہ میں ایک دن بہتر رہے گا وگرنہ مجھ ایسے یا تو صرف خانہ پُری کریں گے یا پھر ڈُبکی لگا جائیں گے۔

    14. مختلف بلاگرز کو کوئی شعر یا جملہ انہیں ٹائٹل کے طور پر منسوب کریں۔

    ابھی اتنا وقت نہیں ہے۔

    15. ہفتہ بلاگستان اور بلاگ دنیا میں شامل تحریریں جو آپ کو پسند آئی ہوں؟

    سب ہی اچھی ہوتی ہیں۔ چند ایک کی تخصیص کرنا مشکل ہے۔

    16. ہفتہ بلاگستان اور بلاگ دنیا میں شامل کوئی بھی اپنی پسند کی تصاویر شیئر کریں جو بلاگرز کی اپنی فوٹو گرافی ہو؟ ربط ضرور دیجیے ۔

    فوٹوگرافی کے کھیل میں دوستوں نے خوب اچھی تصاویر بانٹی ہیں۔

    17. کن بلاگرز کو آپ کے خیال میں باقاعدگی سے لکھنا چاہیے ؟

    سب کو۔ یہ بلاگ دنیا ایک طرح سے مباحثہ اور تبادلہ خیال کا بہانہ ہی تو ہے۔ سو میسنا بن کر بیٹھے رہنے کی بجائے دل کھول کر اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہئے اور  وسعت نظر و ذہن کی کوشش کرنا چاہئے۔

    18. بلاگ دنیا میں آپ اپنا کردار کس انداز میں ادا کرنا چاہتے ہیں یا کر رہے ہیں؟

    چاہتا ہوں کہ جو لکھوں کسی مقصد کے تحت لکھوں۔ اگر میرے ٹوٹے پھوٹے الفاظ اور ناکارہ جذبے اس طرح تعمیر و تشکیل وطن کے کام آسکیں تو سمجھوں گا تپسیا سپھل ہوئی۔

    19. ہفتہ بلاگستان کے بارے میں آپ کے تاثرات

    بہت اچھا خیال تھا اگرچہ اسے پیش کرنے والی “قدم بڑھاؤ ساتھیو” کہہ کر خود پیچھے سے کھسک لیں۔

    20. اس ٹیگ میں کوئی بھی ایک سوال اپنی جانب سے شامل کریں اور اس کا جواب بھی لکھیں

    اگر انڈہ مرغی سے پہلے پیدا ہوتا تو دُنیا میں کیا فرق پڑ جاتا؟

    جواب : پتہ نہیں


  • Friday, August 28, 2009 at 10:30 | #1

    پھر فرق پڑتا خرم بھائی، مثلاً پھر ‘انڈہ پلاؤ’ پکتا یا ‘انڈہ کڑھائی’ یا ‘انڈوں کی بریانی’ بنا کرتی یو ‘ایگ فلُو’ پھیلتا اور بہت ساری پنجابی گالیوں میں بھی انڈہ در آتا :)

  • Friday, August 28, 2009 at 11:38 | #2

    آپ کے جوابات دفتر خارجہ کے ترجمان کی پریس بریفنگ لگتے ہیں
    :-D
    اتنی ڈپلومیسی

  • Friday, August 28, 2009 at 13:53 | #3

    ساروں سے زیادہ مزے کے تو ایس ایم ایس ہیں :-D

  • Friday, August 28, 2009 at 16:48 | #4

    بہت خوب۔
    ایس ایم ایس پڑھ کر تو مزہ آ گیا۔ :-D

  • عبداللہ
    Friday, August 28, 2009 at 23:10 | #5

    دلچسپ :o)
    خرم بھائی فرحان کی پوسٹ مہاجروں کے خلاف اپریشن کے مناظر پر اپنے کچھ تحریر کیا تھا اس کا جواب لکھا ہے زحمت نہ ہو تو دیکھ لیجیئے گا،

  • Saturday, August 29, 2009 at 05:41 | #6

    جناب خرم صاحب
    بہت اچھا لگا آپ کے بارے جان کر، اور ایس ایم ایس اچھے ہیں :-D
    شکریہ

  • اسماء
    Monday, August 31, 2009 at 02:57 | #7

    کيا زبردست محبت بھرے ايس ايم ايس ہيں

  • خرم
    Monday, August 31, 2009 at 12:15 | #8

    وارث بھائی – انڈہ تو ابھی بھی کم از کم پنجابی کی چند مخصوص گالیوں میں مستعمل ہے۔ :-D
    جعفر – سوالات بھی تو صحافیوں والے ہی تھے نا۔ C:-)
    برادران ڈفر و یاسر و خواہران اسماء‌و ماوراء – ایس ایم ایس کی تعریف تو ان کی مصنف کو جاتی ہے۔ میں نے تو صرف نقل کئے ہیں۔ دعا صرف یہ ہے کہ انہیں لکھنے پر کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ نہ چل جائے۔ :-$
    عبداللہ بھائی ۔ جعفر کی ایک پوسٹ پر آپ کے خیالات سے آگاہی ہوئی تھی۔ وہیں‌ہم نے بھی اپنے باغیانہ خیالات رقم کر دئیے تھے۔ انشاء اللہ کوشش کرتا ہوں کہ فرحان بھائی کے بلاگ پر بھی جاکر دیکھ لوں۔ :o)

  • Wednesday, September 2, 2009 at 23:38 | #9

    اتنا سنجیدہ ٹیگ ؟؟

  • خرم
    Friday, September 4, 2009 at 10:51 | #10

    فہد بھائی، تبصروں کو بھی تحریر کا حصہ سمجھیں پھر اتنا سنجیدہ نہیں رہے گا۔ :-D

تبصرہ کریں

:o) :-D :-( ;-) :-P =-O 8-) :-/ :-! C:-) :-(|) O-) :@ :-[ (B) (^) (P) (@) (O) (D) :-S ;-( (C) (&) :-$ (E) (~) :-* (I) (L) (8) (T) (G) (F) (*) (N) (Y) (U) (W)

TOP