Powered by WordPress | Theme by mg12 | Valid XHTML 1.1 and CSS 3
  • خصماں نوں کھاؤ

    گزشتہ قریباً ایک ماہ سے فیس بُک اور بلاگ سے غیر حاضری رہی۔ پہلے بچیوں کی آمد کی تیاریاں تھیں اور پھر ان کی آمد کے بعد کی مصروفیات۔ اس دوران کچھ خبر نہ رہی کہ کہاں کیا کچھ ہورہا ہے۔ یہ بے خبری اپنی ہمہ جہتی میں ابھی کافی حد تک قائم ہے ماسوائے ایک پہلو کے۔ پرسوں بیگم نے ہمیں فیس بک پر جاری معاملہ کے بارے میں آگاہ کیا او رہمارا اکاؤنٹ فیس بک پر معطل کردیا۔ کل کچھ وقت نکال کر کچھ اس معاملہ کے بارے میں پڑھا اور پھر الحمدللہ یہ فیصلہ کیا کہ "فیس بک خصماں نوں کھائے"۔ ارادہ یہ ہوا ہے کہ فیس بک سے مستقل قطع تعلق کرکے ٹویٹر سے رابطہ استوار کیا جائے۔ اگرچہ آج خبر ہے کہ فیس بک نے وہ صفحہ ہٹا لیا ہے لیکن یہ قطعاً نہ تو کافی ہے اور نہ اہم۔ اگر انہیں اپنے خودساختہ "آزادئی اظہار" کی اتنی فکر ہے تو ہمیں اپنے آقاﷺ سے محبت اس سے کہیں زیادہ اور شدید تر ہونی چاہئے یا کم ازکم ایسا دعوٰی تو رکھنا چاہئے۔ سو وہ اپنی آزادئی اظہار کا پاس کریں ہمارے لئے آقاﷺ کی محبت کافی ہے۔ جو احباب ٹویٹر پر رابطہ رکھنا چاہیں وہ taaoo75 پر بلاجھجک آواز دے سکتے ہیں۔

    کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں

    یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں


  • Friday, May 21, 2010 at 11:39 | #1

    (Y)

  • Friday, May 21, 2010 at 20:26 | #2

    شکر ہے کہ آپ نے اس معاملےکی حمایت کی ورنہ یہاں ہم اس بحث میں الجھے ہوئے ہیں‌کہ بین کرنے والا قدم درست ہے یا نہیں

  • Saturday, May 22, 2010 at 01:17 | #3

    خرم بھائی ، ویلکم بیک
    میں تو عرصے سے آپ کی غیر حاضری نوٹ کر رہا تھا۔ چلیے بچے واپس آ گئے اور آپ کو بھی اب اچھا لگ رہا ہو گا۔ فیس بک سے ملتی جلتی کئی اور پاکستانی سائٹس بن چکی ہیں ۔ کسی کو بھی آزما لیجیے۔ اصل میں ٹویٹر پر تو صرف چھوٹے چھوٹے پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں نہ ہی اجتماعی بحث ممکن ہے۔

  • Saturday, May 22, 2010 at 03:45 | #4

    خرم بھائی، زبردست!!!!
    اس کا مطلب ہے کہ مجھے بھی اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر لینا چاہیے :)

  • Tuesday, May 25, 2010 at 13:30 | #5

    واپسی مبارک ہو بيگم بھی آ گئيں کيا؟

  • Tuesday, June 1, 2010 at 06:59 | #6

    :o)

  • Thursday, June 3, 2010 at 11:30 | #7

    بہت بہت مبارک ہو ۔ اللہ تعالیٰ آپکو استقامت نصیب فرمائیں ۔۔۔ اور بیگم بچوں کی واپسی مبارک ہو ۔۔۔

  • Thursday, June 24, 2010 at 05:58 | #8

    کوئی گھريلو مسئلہ شسئلہ تے نئيں ہو گيا کدھر غائب ہو بھائی صاحب

  • Friday, July 9, 2010 at 23:06 | #9

    السلام علیکم

    خرم بھائی ، آپ بلاگ پر نہیں لکھ رہے کافی وقت سے ، اللہ تعالی سے دعا اور امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے ۔

  • Saturday, September 4, 2010 at 05:23 | #10

    گھر والون کے ساتھ وقت بتائیں بھائی

تبصرہ کریں

:o) :-D :-( ;-) :-P =-O 8-) :-/ :-! C:-) :-(|) O-) :@ :-[ (B) (^) (P) (@) (O) (D) :-S ;-( (C) (&) :-$ (E) (~) :-* (I) (L) (8) (T) (G) (F) (*) (N) (Y) (U) (W)

TOP