ایک سوال جو گزشتہ چند روز سے ذہن میں کلبلا رہا ہے سوچا کہ احباب کے سامنے رکھوں۔ شائد کچھ حل نکل آئے۔ ایک جگہ بہت سارے صفر اکٹھے ہیں۔۔۔۔۔ کروڑوں کے حساب سے۔ انہیں چار حصوں میں رکھ کر مختلف نام دے دئیے گئے۔ چند صفروں نے شور مچایا کہ انہیں اپنا نام نہیں پسند۔ ان کا نام بدل دیا گیا تو چند اور صفرے کودنے لگ پڑے کہ ہمیں بھی اور نام دو، ہمارا خانہ الگ کرو وغیرہ وغیرہ۔ میرا سوال یہ ہے کہ صفروں کا نام بدلنے سے یا انہیں مزید خانوں میں بانٹ دینے سے کیا ان کی قیمت بڑھ جائے گی؟ محمد علی بوگرہ کی روح آج بھی اپنے پیش کردہ استدلال کی سچائی پر ماتم کر رہی ہوگی کہ خوش ہورہی ہوگی؟
آؤ سنواریں پاکستان
ہمارا پیارا پاکستان
پوسٹ ہے جی
ونڈرفل
سرجی بات تو آپ کی بالکل ٹھیک ہے۔۔۔ پر ہم پر اثر ہونے والا نہیں۔۔۔ ٹھنڈ رکھیں
اور یہ صفروں والی بات تو شاید سہروردی نے کی تھی؟ اگر مجھے غلطی لگ رہی ہے تو تصحیح کردیں۔۔۔
یہ جو دس کروڑ ہیں
جہل کا نچوڑ ہیں
صفروں کی قيمت کيسے بدلے گی ؟ کوئی حل بھی تو بتانا چاہيئے
ان صفروں ميں کراچی سے لے کر پشاور تک کے لوگ شامل ہيں
ڈفر میرے بھائی – بہت شکریہ پسندیدگی کا
جعفر میرے بھائی – ٹھنڈ ہی تو رکھی ہوئی ہے۔ اور مجھے یاد پڑتا ہے بوگرہ کا لیکن یہاں بھی صرف یادداشت کی ہی بات ہے۔ ڈھونڈنے کی کوشش کی تھی لیکن ملا کچھ نہیں تھا۔ سہروردی بھی ہوسکتے ہیں۔ دونوںہی وزیراعظم تھے اور دونوںہی بنگالی۔ اگر آپ کے پاس ریفرنس آئے تو تصحیح کردیجئے گا۔
نبیل بھائی ۔ افسوس ہے لیکن بات آپ کی درست ہے۔
افتخار انکل۔ صفر اگر اکٹھے ہوںتو انہیں قیمتی بننے کے لئے صرف ایک چاہئے ہوتا ہے۔ اگر الگ الگ ہوں تو بے شمار ایک اور قیمت پھر بھی وہ نہیںبن پاتی۔
اجمل صاحب خاطر جمع رکھیں ایک ملنے ہی والا ہے
حالانکہ بہت سے ایک ایک، ایک کرکے اسی لیئے ختم کردیئے گئے کہ صفروں کی قیمت نہ بڑھ جائے
صفر کے پیچھے کیوں پڑ گئے۔ بیچارا کسی کیلئے کچھ نہیںکر سکتا!
عارف کریم: پیچھے لگ کے نہیں کر سکتا آگے لگ کر بہت کچھ کر سکتا ہے
ایک لگانے سے پہلے اعشاریہ یعنی پوانیٹ بھی ہٹانا ہے-
ایک کے آگے لگا کر دس نمبریا کر دیں جی۔دو نمبری تو ھم پاکستانی ھیں ھی۔
کدھر غائب ہو جاتے ہيں آپ رانجھا رانجھا کرتے کہيں خود تو رانجھا نہيں ہو گے
خرم بھائی ان صفروں کے لیے ایک کہاں سےلے کر آئیں
مزید خانوں میں بانٹ دینے سے قیمت تو نہیں بڑھ جائے گی لیکن وہ سوچتے ہیں قسمت شاید بدل جائے۔ قیمت، قسمت کا چکر لگتا ہے۔البتہ اگر سمت بدل جائے تو پھر شاید بات بن جائے۔
پاکستانی – بلاگ پر خوش آمدید میرے بھائی۔ بھیا اگر اعشاریہ کے ساتھ ایک لگ جائے تو پھر تو کیا ہی کہنے۔
یاسر بھائی – ناچیز کے بلاگ پر خوش آمدید۔ بھائی یہاںتو ایک نہیں ملتا، دس یا دو کہاں سے آئیں؟
پی سی بہنا – ہجر کے دن اور راتیں لمبی ہوتی ہیں میری بہن۔ انشاء اللہ منگل کے روز آپ کی بھتیجیوںکی آمد متوقع ہے۔ دعا کیجئے کہ اللہ کریم انہیں اپنی حفظ و امان میں واپس لائے۔ آمین۔
خرم جونئیر- یہی تو تلاش ہے میرے بھائی۔ دعا کیجئے کہ اللہ کریم جلد عطا فرمائیں۔
احمد بھیا – ناچیز کے بلاگ پر خوش آمدید۔ بات تو سمت بدلنے کی ہی ہے لیکن یہ بات سمجھائے کون؟