آج کل برصغیر میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کے چرچے ہیں۔ اس اطلاع کے منظر عام پر آنے کے بعد شعیب ملک کی مبینہ پہلی بیوی نے بھی میڈیا پر اپنے مبینہ حقوق کی جنگ شروع کردی ہے۔ اس سب میں میڈیا کی چاندی ہے اور دھڑا دھڑ خبریں چلائی اور چھاپی جارہی ہیں۔ ایسے میں اصلیت کا پتہ کیسے چلے؟ عزیزی صاحب اس کا نہایت آسان حل بیان کرتے ہیں جو قابل عمل بھی ہے اور بے خرچ بھی۔ آپ بھی دیکھئے۔
نجانے کیوں یو ٹیوب نے یہ ویڈیو ہٹا لی ہے حالانکہ دنیا نیوز پر یہ لنک موجود ہے۔ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک آپ اس پروگرام کے پہلے حصے سے لطف اندوز ہوں۔
اس کے ساتھ ہی "چوہدری شجاعت حسین" کا پر مغز تبصرہ اس تمام واقعہ پر
the video has been remved due to terms of use violation
کہیں پڑی ہے تو کر دیں اپلوڈ
یوٹیوب سے ہی ہٹا لی گئی ہے یہ ویڈیو۔
ویڈیو کہاںچلی گئی
خرم عزيزی جو کچھ عزيزی صاحب فرما رہے تھے آپ نے تو ديکھا ہے جلدی سے بتا ديں شادی کہيں رک نہ جائے مجھے تو ڈر لگ رہا ہے
کس دن کا پروگرام تھا یہ بتا دیں
میں ڈھونڈ لوں گا
چل گئی ویڈیو
ڈفر کو بڑی فکر ہے۔ بالکل دیسی عورتوں والی روح گھسی ہے ان میں۔ ہر چٹخارے والی چیز کی سن گن میں لگ جانا۔
مجھے تو یہ خیال آرہا ہے کہ آجکل سٹے کی مارکٹ بڑی گرم ہوگی میڈیا کیا اور لوگ بھی دولت کمانے کے چکر میں لگ گئے ہونگے۔ ایک شرط ہم لوگ بھی لگا لیں۔
ڈفر – کہاں پر چل گئی ویڈیو۔ مجھے تو نہیں مل رہی کہیں پر بھی۔
بھٹی صاحب بڑی مخولیا وٰڈیو ہیں۔۔۔۔۔
بھائی لوگوں کہانی ساری فلمی ہے!
دونوں طرف کا میڈیا کمائیاں کررہا ہے عوام اس سارے تماشے میں اپنی تکلیفیں بھولی بیٹھی ہے،
مجھے تو یہ بھی سیاست ہی لگتی ہے
عوام کو کوئی اور پرشانی نہیں رہی شادی کے علاوہ
نہ جانے کیوں رہی اب تک تمہاری ثانیہ مرزا
ہمیں لگتا ہے‘ تھی کب سے‘ ہماری ثانیہ مرزا
یقیں ہے اب ہمیں‘ بھارت سے ہم کشمیر لے لیں گے
اس دم‘ جب تیری ڈولی اتاری‘ ثانیہ مرزا
بے چارے ”ٹھاکرے“ کا بس نہیں‘ کچھ کر نہیں سکتا
بہادر ہے‘ نہیں بے بس بے چاری ثانیہ مرزا
ہے شرمیلا ”شعیب“ اپنا بیاہا یا کنوارہ تھا
خوشی یہ ہے کہ لائے گا‘ کنواری ثانیہ مرزا
دعا یہ ہے کہ دونوں خوش رہیں‘ ہم جب انہیں دیکھیں
وہ صدقے ثانیہ کے‘ اس پہ واری ثانیہ مرزا
کھلاڑی اور ایکٹر‘ کچھ نہ کچھ کر ہی دکھاتے ہیں
ترا بھی پاوں ہو گا جلد بھاری‘ ثانیہ مرزا
کسی بھی ملک میں رہنا‘ میاں کے ساتھ جا کر تم
بہو رہنا ہماری‘ عمر ساری‘ ثانیہ مرزا
ترا سسرال پاکستان ہے‘ بھارت ترا میکہ
کر سکتی ہے تو دونوں میں یاری‘ ثانیہ مرزا
کہو ”بابل“ سے وہ دریا ہمارے ہم کو واپس دے
ہمیں لوٹائے وہ ”جنت“ ہماری ثانیہ مرزا
”ملک“ سے بھی ترا رشتہ ”ٹوٹ انگی“ بنے گا تب
کرے جب ترک بھارت فوجداری‘ ثانیہ مرزا
بسانے کیلئے بیٹی بہت کچھ کرنا پڑتا ہے
کرے مضبوط ہم سے رشتہ داری‘ ثانیہ مرزا
نہ دے ہم کو مگر آزاد وہ کشمیر کو کر دے
نہیں بے جا کوئی خواہش ہماری ثانیہ مرزا
کریں خوں بابری مسجد کا ہم کیسے معاف اس کو
چھپا رکھا ہے دل میں زخم کاری‘ ثانیہ مرزا
تری نظروں سے کیا اوجھل ہے بھارت میں ہے آئے دن
مسلمانوں پر ظلم و جبر جاری ثانیہ مرزا
ہاہاہاہا۔ بہترین حل پیش کیا!
یہ سہیل احمد جو چودھری شجاعت کا کردار کرتا ہے بہت ہی کمال کرتا ہے۔۔۔فارم بھی اور کانٹینٹ بھی، دونوں لحاظ سے۔